Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جینڈروائلنس کے موضوع پرسیمینار

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO)کے زیر اہتمام پاکستان فورم اف ڈیموکریٹک (PFDP)کے تعاون سے ایک ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرکے دوستانہ تعلقات کا فروع اور جینڈر وائلنس کی روک تھام تھا۔
.
ورکشاپ میں اسسٹنٹ کمشنر اکرم خان، پولیس کے نمائندے، پولیس کمیٹی کے اراکیں،سابقہ ناظمیں اور علاقے کے عمائدیں نے شرکت کیں۔ اس سلسلے میں شرکاء نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیے اور مختلف تجاویز بھی دیے جن میں پولیس اسٹیشن میں خواتیں کے لیے الگ ڈسک کا قیام، جینڈر وایلنس کے سلسلے میں کمیونٹی میں شغو ر اجاگر کرنا، اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جب تک عوام تعاون نہیں کرئنگے کوئی بھی مسلہ دیرپا بنیادوں پر حل نہیں ہوسکتا۔ انھوں‌نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم خود کشی جیسے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29630