Chitral Times

May 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، لوٹکوہ میں چھاپے کے دوران ایک من سے زیادہ چرس اور غیرقانونی اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، لوٹکوہ میں چھاپے کے دوران ایک من سے زیادہ چرس اور غیرقانونی اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال پولیس نے لوٹ کوہ کے مقام پر گرم چشمہ کے قریب بڑی مقدارمیں چرس اور غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برامد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ مقامی باشندے بتائے جاتے ہیں۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر لوٹ کوہ سرکل تمیز الدین نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ انسپکٹر مجیب الرحمن اور پولیس نفریوں کے ہمراہ بازار میں عبدالباقی ولد عبدالحکیم نامی شخص کے زیر استعمال گیراج پر چھاپہ مارکر 39کلوگرام چرس برامد کرلیا جبکہ ملزم نے بتایاکہ یہ مال گرم چشمہ کی مضافاتی گاؤں گوہیک کی رہائشی عطاء الرحمن کی ملکیت ہے جس پر ان کے گھر پر اچانک چھاپہ مارنے پر مزید 2کلوگرام چرس برامد ہوئی جوکہ گیراج سے قبضے میں لی گئی چرس سے مطابقت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عطاء الرحمن کے گھر سے برامد کردہ اسلحہ اور گولہ میں 3چھریدار بندوق، ایک عدد 30 بور پستول، 2عدد خنجر، 36کارتوس، 14عدد ایس ایم جی کارتوس، 26عدد پستول کارتوس، ایک عدد ایس ایم جی میگزین شامل تھے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ منشیات اور اسلحہ وگولہ افغانستان کے علاقہ بدخشان سے چترال سمگل کئے گئے تھے اور ڈاون ڈسٹرکٹ اسمگل کیا جانا تھا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ملزما ن کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کی دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی گئی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84572