Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے یو آئی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال چترال میں متوقع ” غلبہ اسلام کانفرنس “کے سلسلے میں اجلاس

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) جمیعت العلماء اسلام کے صوبائی رہنماؤں مفتی کفایت اللہ اور مو لانا عین الدین نے کہا ہے ۔ کہ امریکہ کی سرپرستی میں مذہبی حکومتوں اور اسلامی دُنیا کے خلاف جو مہم جاری ہے ۔ اُس کا راستہ روکنے کیلئے تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا ۔ تو تاریخ مسلمانوں کو معاف نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال چترال میں متوقع ” غلبہ اسلام کانفرنس “کے انعقاد کے سلسلے میں جے یو آئی کے مجلس عمومی کے ارکان اور کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں ضلع کونسل چترال کے کنوئنیر مولانا عبدالشکور ، سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن ، مولانا مفتی محمود الحسن وغیرہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اغیار کی کوشش ہے ۔ کہ مسلمانوں کو ہر جگہ زیر کیا جائے ۔ اور اس مقصد کے تحت اسلامی ممالک کے اندر افرا تفری اور دہشت گردی کے حالات پیدا کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ الجزائر میں مذہبی جماعت کے اقتدار کو برداشت نہیں کیا گیا ۔ اور عسکری قیادت کے ہاتھوں اُسے ختم کیا گیا ۔ لیبیا ،شام اور افغانستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔ کہ دونوں طرف مسلمان بارود اور گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔کہ پاکستان میں بھی سازش کے تحت ایسے حالات پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اس کا اگر عوام نے ادراک نہیں کیا ۔ تو اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے ۔ اور اس کا توڑ مسلمانوں کے باہمی اتحاد و اتفاق مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہما را مقصد اقتدار کا حصول نہیں ہے ۔ بلکہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ چاہتے ہیں ۔ اب ایسے میں اقتدار مل جاتی ہے ۔ تو اسے ہوس اقتدار نہیں کہا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ ہمیں عالمی حالات سے باخبر رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔ مغرب فحاشی اور عریانی میں ترقی کی ہے ۔ اُس کی تعلیم ہمیں بھی دی جارہی ہے ۔ ہم مغرب کی ترقی کوہر گز نشانہ نہیں بناتے ۔ لیکن فحاشی و عریانی کے باعث اُن کا خاندانی نظام مکمل طور پر تباہ ہوا ہے ۔ ہم اپنے بزرگوں اور والدین کو ضعیف العمری میں خاندان کی برکت سمجھتے ہیں ۔ لیکن مغرب اُن کو اولڈ ہاؤسز میں دوسروں کا محتاج بناتی ہے ۔ اور اُس میں وہ اپنوں سے ملنے کیلئے جس کسمپرسی میں جان دیتے ہیں ۔ وہ مسلمانوں کیلئے باعث عبرت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ آج اگر ہم اپنے اختلافات بھلادیں تو تمام مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں مسلمانوں میں آگہی پیدا کرنے کیلئے غلئبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے ۔

jui chitral ijlas


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
5868