Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے ریجنل آفس کا دورہ ، اکاہ کی کاوشوں کو خراج تحسین 

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے ریجنل آفس کا دورہ ، اکاہ کی کاوشوں کو خراج تحسین

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے جمعرات کے روز آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے ریجنل آفس چترال کا دورہ کیا ، آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے ریجنل پروگرام منیجر ولی محمد خان نے ادارے کے مکمل شدہ اور جاری پروجکیٹس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے آغاخان ایجینسی فار ہیبیٹاٹ کی سرگرمیوں اور کاوشوں کو سراہا اور علاقے کی پسماندگی، غربت کی شرح اور افات کو مد نظر رکھتے ہوۓ ادارے کے اقدامات کو پورے چترال میں پھیلانے پر زور دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے پلاننگ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے زریعے چترال لوئر اور چترال اپر میں مکمل شدہ اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ آغا خان ایجینسی فار کے ہیبیٹاٹ کے ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 2001 سے چترال میں آفات سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف اور میڈیکل امداد مہیا کرتا رہا ہے۔ ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال کے دورافتادہ علاقوں اور گاوں کی سطح پر ایمرجنسی ریسپانس کے اقدامات کو عمل میں لانے کے لۓ رضاکار رجسٹر ڈکرتی ہے اور انکو فرسٹ ایڈ، سرچ اینڈ ریسکیو، ڈیزاسٹر اسسمنٹ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریلیف ڈسٹریبیوشن کے حوالے سے جامع ٹریننگ بھی دیتی ہے۔ فلحال چترال کے طول و عرض میں آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے ساتھ کثیر تعداد میں رضاکار اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذیلی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے ساتھ  عوام  کو ریلیف پہنچارہے ہیں اورچترال کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں جس کے لئے ضلعی انتظامہ انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے.

chitraltimes dc lower chitral visit akahp office chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84525