Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کلکٹرکسٹمز کے پی ودیگرحکام کا دورہ آرندو، پاک افغان بارڈر تجارتی روٹ بہت جلد کھول دیا جائیگا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال نٹائمز ) کواڈنیٹر فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا سرتاج احمد خان کی خصوصی دعوت پر آج کلیکٹر کسٹمز کے پی خلیل یوسفانی سپریڈنٹ کسٹم تنویر احمد پی آر او ٹو کلیکٹر سہل احمد اے سی دروش عبدالحق اور دیگر مہمانوں نے یو سی ارندو کے دودے کیے۔
صدر چمبر آف کامرس ضلع چترال حاجی سلطان اور دیگر کاروباری شخصیات بھی ہمراہ تھے۔ارندو کے مقام پر علاقہ کے اکابرین کے ساتھ بھی نشست ہوئی ۔اور اس کے بعد پاک افغان کسٹمز اسٹیشن کا بھی دودہ کیا گیا ۔
انشاللہ بہت جلدارندو کے مقام پر پاک افغان تجارتی روٹ کھول دیا جائے گا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرتاج احمد نے کہا کہ یہ قومی اور صوبائی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ھے جو سالوں بعد کامیاب نئی تجارتی راستے کھولنے جارہے ہیں۔
انشاءاللہ یہ چترال کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ ڈویژن خیبرپختونخوا اور پورے ملک میں درآمد اور برآمد کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ اور انشاللہ چترال آیندہ دنوں میں پاکستان کا ماڈرن ضلع بن کر ابھرے گا۔

custom collector visit arandu 6
custom collector visit arandu
custom collector visit arandu 8
custom collector visit arandu 7
custom collector visit arandu 1
custom collector visit arandu 9

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40872