Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

Posted on
شیئر کریں:

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان یوسفزئی کی ہدایات پر شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی اور این سی ایچ ڈی کے مشترکہ تعاون سے آج 24 جنوری کو “تعلیم کے عالمی دن ” کی مناسبت سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
پروگرام میں محکمہ تعلیم کے افسران , ڈپٹی ڈائیریکٹر این سی ایچ ڈی, متعلقہ اداروں کے ذمہ داران طلباء , دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ۔
ڈپٹی کمشنر تقریب سے خطاب میں تعلیم کی اہمیت اور دور حاضر کے چیلنجز اور مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ہر ملک اور نسل سے منسلک تمام انسانوں کے لیے مساوی اور معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے۔ اور تعلیم کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا حق ہے ، معاشرے کی بہتری اور ترقی کیلۓ تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
۔ڈپٹی کمشنر نے این سی ایچ ڈی کی طرف سے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کو Appreciation سرٹیفیکٹ اور ایوارڈ سے نوازا

chitraltimes osama waraich academy organized education world day cert2

chitraltimes osama waraich academy organized education world day4 421516439 694526146191751 2765120752136579069 n chitraltimes osama waraich academy organized education world day cer2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84492