Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی پل سے ٹیلی فون ایکس چینچ تک سڑک پھسلن کی وجہ سے انتہائی دشوار ہوگیا ہے ۔ نوٹس لیا جائے۔

شیئر کریں:

بونی ( جمشید احمد) مختلف مکاتب فکر نے تحصیل انتظامیہ مستوج سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بونی پل سے بونی ٹیلی فون ایکس چینچ تک سڑک پر پانی بہنے کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ اور صبح کے وقت پانی جم جانے اور پھسلن کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک گاڑیاں پھنس جاتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے دفترات اور تعلیمی اداروں کو جانے والے طلباو طالبات خصوصی طور پر مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ پھسلن کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کا یہاں سے گزر نا محال ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پرپائپ لائن کی لیکیج کی وجہ سے
رات بھر پانی سڑک پر بہتا ہے ۔ جو صبح کے وقت جم جانے کی وجہ سے سڑک چلنے کے قابل نہیں رہتی ہے۔ جبکہ سڑک کے کناروں پر کوئی حفاظتی نالہ نہیں ۔ مختلف علاقوں سے سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر آنے والے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پانی کیلئے سڑک کے ایک کنارے کم از کم نالہ بنایا جائے تاکہ سڑک کو خراب ہونے سے بچانے کے ساتھ قیمتی انسانی جانوں کو بھی بچایا جائے بصورت دیگر کسی بھی وقت یہاں پر حادثہ رونما ہونے کا خطر ہ لاحق ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
2213