Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی کابینہ کا اجلاس: 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس: 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد پولیو کوششوں میں افواج، پولیس، پولیو ورکرز کے کردار کو سراہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔نوتشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے، اس سے قبل سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کو اس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر نئی عمارت میں فیڈرل کورٹس، ٹربیونلز منتقلی کی بھی منظوری دیدی گئی۔کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر عمارت کے ڈیزائن میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اپنی موجودہ عمارت میں کام جاری رکھے گی، چیف ایگزیکٹو لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی سمری پر بھی غور کیا گیا، کابینہ نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ء کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کو ارسال کر دیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15،13اور 20 دسمبر کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

 

 

وزارت مذہبی امور کا حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی کو کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بدھ کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث ”ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ“ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے کو مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی۔عوام ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84010