Chitral Times

May 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے پرکام تیزی سے جاری،7سالوں میں مکمل ہوگا .انجنیئرنعیم خان

شیئر کریں:

صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے پرکام تیزی سے جاری،7سالوں میں مکمل ہوگا .انجنیئرنعیم خان

بالاکوٹ پن بجلی گھر صوبائی حکومت کافلیگ شپ منصوبہ ہے،انجنیئرنعیم خان
صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے پرکام تیزی سے جاری،7سالوں میں مکمل ہوگا
سالانہ15ارب روپے آمدن متوقع،1400افرادکوروزگارملے گا،پیڈوچیف کامنصوبے کی جگہ کادورہ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چینی انجنیئرزکے تعاون سے خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ میں صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو آئندہ 7سالوں کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک(ADB) اورAIIB یعنی ایشیاء انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیاجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 15ارب روپے کی آمدن ہوگی اورتقریباً1400افرادکوروزگارملے گا۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)انجینئرنعیم خان نے منصوبے پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی Gazoba China اورترک کنسلٹنٹ کمپنیDolsarکی ٹیم کے ارکان سے بالاکوٹ ڈیم سائیٹ پرہنگامی دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعزیزرضا،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرآصف خان اورڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرمحمدزبیرخان سمیت دیگرذمہ دارحکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منصوبے کے لیے اراضی کے حصول پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیااوربتایاگیاکہ منصوبے کاDetailed Design Work پہلے ہی کامیابی کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر انجینئرنعیم خان کومنصوبے کی ٹنل اورکالونی پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی جہاں انہوں نے منصوبے پرکام کرنے والے ٹھیکہ دار،کنسلٹنٹ اورپراجیکٹ ڈائریکٹرزکومنصوبے کی ڈیم سائیٹ پرکام کی رفتارمیں مزیدتیزی لانے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے منصوبے کی کالونی کابھی دورہ کیااوروہاں پرپودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
82913