Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید میلاد النبی کے موقع پر 30 اکتوبر بروز جمعتہ مبارک صوبہ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔محکمہ انتظامیہ

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) حکومت خیبر پختونخوا نے عید میلاد النبی(12 ر بیع الاول 1442 ھ) کے موقع پر 30 اکتوبر 2020 بروز جمعہ مبارک کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

پانچ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ٰ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر دو افسران محمد خالد (پی ایم ایس،۔ بی ایس-19) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی اور غلام حبیب (پی سی ایس، ای جی، بی ایس-19) کی بحییثت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی واصل خان (پی ایم ایس، بی ایس-18) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی تعیناتی جبکہ ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم شاہ فہد (پی اے ایس،بی ایس-18) کو تبدیل کر کے انکو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مزید برآں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی آفاق وزیر (پی اے ایس، بی ایس-18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41610