Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یو این ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام اور آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے زیراہتمام ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے منایا گیا

شیئر کریں:

یو این ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام اور آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے زیراہتمام ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) یو این ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام (UN-Habitat)اور آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (AKAH,P) نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے قرار داد (40/202)کے ساتھ موافق ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے (عالمی یوم مسکن) منایا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اپنے شہروں اور گاؤں کی حالت پر نگاہ ڈالنے کے ساتھ شہروں میں ترقی کی جہت کا تعین کیا جائے کہ وہاں رہنے والوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچ سکیں۔ تقریب میں حکومت پاکستان، اقوام متحدہ، غیر ملکی معززیں، انٹرنیشنل این جی اوز اور اکیڈیمیا سے تعلق رکھنے والے پارٹنرز اور اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔ ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے ہر سال اکتوبر کی پہلی پیر کے دن منائی جاتی ہے جسے اربن اکتوبر کے نام سے بھی جانا جاتاہے جبکہ یہ دن دنیا بھر کے لوگوں کو شہروں اور دیہات میں بے ہنگم ترقی،موسمیاتی تبدیلی اور اس کی تباہ کاریوں کے بد اثرات کی شدت کو کم کرنے کے لئے انہیں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور نبھانے پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری ڈائرکٹر ڈاکٹر عبداللہ فادل نے اپنی کلیدی خطاب میں پائیدار شہری ترقی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسی اربن اسٹریٹیجی اور پالیسیوں پر زور دیا جو شہری علاقوں کی معاشی ومعاشرتی ترقی کا ذریعہ بننے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ہو۔ ہبیٹاٹ پروگرام منیجر جاویدعلی خان نے کہاکہ خوش قسمتی سے پاکستان کی آبادی کا 30فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں اور توانائی کو اربن اکامی کو ترقی دینے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں زیر عمل مختلف ماڈلز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

آغا خان ایجنسی فا ر ہبیٹاٹ (AKAH,P)کے چیف ایگزیکٹو افیسر نصرت نصاب نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہبیٹاٹ کی تعمیر مستقبل کے لئے ایک انوسٹمنٹ ہی نہیں بلکہ یہ ماحولیاتی ذمہ داری سے تشکیل پانے والی دنیا میں پائیدار ترقی اور ماحول کی بحالی کے کاموں کو آگے لے کے جانے کا عزم اور وعدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ AKAH,Pفروع پذیر مسکنوں (habitats)کو وجود میں لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور کمیونیٹیز، حکومتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتے ہوئے دیہی اور شہری علاقوں میں رہنے والوں کی روشن مستقبل کے لئے بہت کچھ کرسکتی ہے۔

NDRMFکے چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈاکٹر بلال انور کاکہنا تھاکہ پاکستانی شہروں نے معاشی چیلنجوں، قدرتی آفات،صحت کے بحرانوں کا سامنا کرتے ہوئے مسلسل اپنی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی انحطاط اور وسائل کی رکاوٹیں عالمی حدشات ہیں جن کے لئے مقامی سطح پرحل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ گرین جابز، شہری منصوبہ بندی اور پائیدار معیشت، لچکدار معیشتوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت کے موضوعات پر مزید روشنی ڈالنے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کے مقررین میں احمد کمال، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن، رضوان نصیر، سیکریٹری ایمرجنسی تھے۔ سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر شفیق کھوکھر، NAVTTC کے ڈائریکٹر جنرل، جناب عارف چنگیزی، چیئرمین پاکستان کونسل برائے آرکیٹیکٹس اینڈ اربن پلانرز؛ ڈاکٹر نعمان احمد، ڈین، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ سائنسز، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی؛ ڈاکٹر شکیل احمد خان، سینئر مشیر، مرکز برائے موسمیاتی اور ماحولیاتی تحقیق، انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر؛ محترمہ الماس شاکر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، شہرساز اور مسٹر لکشمن ہیومن سیٹلمنٹ افیسر یواین ہبیٹاٹ شامل تھے۔

chitraltimes world habitat day urban

chitraltimes world habitat day celebration


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
79791