Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کا حالیہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع لوئر چترال کا دورہ

شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کا حالیہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع لوئر چترال کا دورہ

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن حالیہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے، صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کے حوالے سے ضلع لوئر چترال میں موجود ہیں۔ اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبید اللہ ,اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد عاطف جالب اور میئر دروش شہزادہ خالد پرویز بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کیطرف سے سیلاب کے بعد کی صورتحال اور بحالی و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے امدادی سرگرمیوں اور آمد و رفت کو فوری طور پر بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو سراہا اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات کیں۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں میں مزید تیز ی لانے اور جلد بحالی کا عمل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انھوں نے ضلع میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ملاکنڈ نے این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹس کو رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں بے گھر افراد اور متاثرہ انفراسٹرکچرکی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہےاور متاثرہ لوگوں کو ہرممکن تعاون فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کو متاثرہ علاقوں میں اسیسمنٹ کا عمل فوری شروع کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔ تا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت متاثرین کو معاوضہ کی بروقت ادائیگی یقینی بنایا جاۓ۔

chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral river chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral wapda power house chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral7 chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral5 chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral3 chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral2 chitraltimes commissioner malakand visit flood hit area lower chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77108