Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو میں آتشزدگی ،دکانین بمعہ سامان جل کر خاکستر، لاکھوں روپے کا نقصان ، فوری امداد کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو ( شراف الدین سے ) تورکہو بوزند کے رہائشی جلیل خان کی دو دکانیں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے سامان سمیت جل کرخاکستر ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک دکان میں جنرل سٹور اور دوسرے میں موٹر سائیکل کے سیپئر پارٹس کے سامان تھے۔ اور ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی جل گیا ہے۔ نقصانات کا اندازہ پندرہ لاکھ روپے سے زیادہ بتایا گیا۔ جو ان کی زندگی کے جمع پونجی تھے۔ آگ بجھانے کے دوران ایک رضا کار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ جس کو مقامی ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ بعض ذرائع کے مطابق شرٹ سرکٹ کا خدشہ کیا جارہا ہے۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔ علاقے کے عوام نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم متاثرہ شخص کے ساتھ فوری امدادکی جائے ۔

torkhow atashzadgi2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3367