Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب، سپریم اپیلٹ کورٹ کا حکم امتناعی جاری

Posted on
شیئر کریں:

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب، سپریم اپیلٹ کورٹ کا حکم امتناعی جاری

گلگت(چترال ٹایمزرپورٹ )گلگت بلتستان کے نے یوزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکمِ امتناعی جاری کر دیا جس کے بعد اج ہونے والا گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا۔نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے آج 3 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی حاجی گلبر خان نے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔حاجی گلبر خان نے مو قف اختیار کیا تھا کہ بیماری کے باعث گلگت میں موجود نہیں، اس لیے انتخاب کا حصہ نہیں بن سکتا۔اسپیکر کی طرف سے آج بلائے گئے اجلاس کو سپریم اپیلٹ کورٹ نے روک دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسپیکر 72 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرائیں۔دوسری جانب سینئر پولیس حکام سمیت بھاری نفری گلگت بلتستان اسمبلی میں داخل ہو گئے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام اسٹاف کو اسمبلی دفاتر سے باہر نکال دیا گیا۔

 

وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کی کوریج کے لیے مدعو صحافیوں کو بھی اسمبلی سے نکال دیا گیا۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق آج دن 3 بجے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہونا تھا۔گلگت بلتستان اسمبلی 33 ارکان پر مشتمل ہے، نئے وزیرِ اعلیٰ کو کامیابی کے لیے 17 ووٹ درکار ہیں۔تحریکِ انصاف کے 19 ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کاحصہ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 ارکان، ن لیگ کے 3 ارکان، متحدہ وحدت المسلمین کے 3 ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کا حصہ ہیں۔1 آزاد رکن، تحریکِ اسلامی اور جے یو آئی (ف) کا ایک ایک رکن بھی گلگت بلتستان اسمبلی کا حصہ ہے۔پی ٹی آئی نے راجہ اعظم خان کو وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔مسلم لیگ ن کے انجینئر محمد انور خان کی جانب سے بھی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں

 

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

گلگت بلتستان(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کو نامزد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کا نام تجویز کیا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جی بی کی وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم متفقہ طور پرپی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی اور انہیں جی بی بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، گلگت کی عدالت کے 3 رکنی بنچ نے اس کیس میں خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے 8 پاکستانیوں کیخلاف مقدمات، 5 گرفتار

کراچی( چترال ٹایمزرپورٹ )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایسے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور وہاں ملازمت بھی اختیار کیے رکھی۔ایف ائی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سر انجام دیتے رہے۔گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں۔یہ ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے، ان کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔ملزمان یورپی ویزے پر اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے جبکہ ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان میں اہلِ خانہ کو پیسے بھیجتے رہے۔ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ملزمان وطن واپسی کے لییدبئی کے راستے اردن ایئر پورٹ سے کراچی آتے تھے۔ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
76287