Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹول 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے، اختتامی تقریب 9 جولائی کو ہوگی، وزیراعظم پاکستان کی آمد متوقع

شیئر کریں:

شندور فیسٹول 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے، اختتامی تقریب 9 جولائی کو ہوگی، وزیراعظم پاکستان کی آمد متوقع

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) عالمی شہرت یافتہ شندور فیسٹول دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں 7  جولائی سے شروع ہورہا ہے اور 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔اپر اور لوئیر چترال انتظامیہ شندور انتظامات کو اخری شکل دے رہی ہیں۔ شندورپولوگراونڈ سطح سمندر سے 3700 میٹر(تقریبا بارہ ہزار پانچ سوفٹ) کی بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے اس کو دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ”پولو“ چترال اور گلگت کا روائتی اور صدیوں پرانی کھیل ہے جو اپنی اصلی حالت میں موسیقی کی دھن پر کھیلا جائیگا جہاں نہ ریفری ہوگی اور نہ ایمپائر۔ تاہم چند ضوابط ہیں جس پر دونوں ٹیمیں قائم رہینگی۔
فیسٹول میں پچاس ہزار سے ذائد مقامی اور بین الاقوامی شائقین کو چترال اور گلگت کے درمیان ہونے والی روائتی ٹورنامنٹ سے محفوظ ہونے کا موقع ملے گا۔ تاہم چترال سے شندور تک سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہونے کی بنا پر مقامی سیاحوں کی شرکت گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہوگی۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر او رچترال اے ٹیم کے کیپٹن شہزادہ سکندر الملک نے کہا کہ شندور پولو فیسٹول ایک طویل، جذباتی اور شاندار تاریخ کا حامل بین الاقوامی شہرت رکھنے والا فیسٹول ہے اور یہ فیسٹول سیاحتی کیلنڈر پر ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ شندور کا مقام دنیا کے چند پہاڑی نظاروں میں گھرے ہونے کی وجہ سے نہایت منفرد اور جاذب نظر ہے۔اور دونوں ٹیموں کے مداح دور دراز علاقوں سے طویل مسافت طے کرکے اس گیم کو دیکھنے آتے ہیں۔ اس جشن سے اس خطے کے لوگوں کے رہن سہن اور ثقافت کے بارے میں مہمانوں کو اگاہی حاصل ہوتی ہے۔ اور شندور میں واقع دو قدرتی جھیل سیاحوں کیلئے مذید دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق حسب روایت اس سال بھی شندور پولو فیسٹول کے موقع پر سیاحوں کیلئے پیراگلائیڈنگ کے مظاہر ے، کیمپ فائر، ہینڈی کرافٹس نمائش، علاقائی رقص، ثقافتی شو اور شمالی پاکستان کی موسیقی کے مظاہروں جیسی تفریحات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ادوار میں شندور فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی کے طور پر سربراہ مملکت یاسربراہ حکومت ہی شرکت کرتے آئے ہیں اس دفعہ چترال کے عوام توقع کررہے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف شندور فیسٹول کے اخری دن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پولو کے شائقین نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ شندور فیسٹول کے دوران سیاحوں کو سیکورٹی کے نام پر بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ جہاں پانی کی بوتلیں سمیت کنگی تک تماشائیوں سے لیا جاتاہے۔

shandur polo festival 2022

shandur polo festival 2019 cup 6

shandur polo festival 2019 cup 9

shandur polo festival 2019 cup 3

shandur festival 2018 95

shandur festival chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76291