Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے ڈویژنل کمشنرز کے اختیارات اور ذمہ دایوں کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے ڈویژنل کمشنرز کے اختیارات اور ذمہ دایوں کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنرز اپنے متعلقہ ڈویژنز میں ریونیو انتظامیہ کی مانیٹرنگ اور نگرانی،نائب تحصیلداروں،ضلعی قانون گوز،ڈسٹرکٹ ریونیو اکاؤنٹنس اور ہیڈ ورنا کولر کلرک (HVC) کی تعیناتیوں،تبادلوں اور ملازمتی امور؍ڈی پی سی وغیرہ کے امور اور متعلقہ ڈویژنل حدود کے اندر تحصیلداروں کے تبادلوں کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بورڈ آف ریونیو،متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کی مشاورت سے تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کے بین الڈویژن تبادلوں کی منظوری دینے کے اختیارات استعمال کرے گا۔مذکوہ بالااحکامات کے نتیجے میں12۔اکتوبر2009، 21ستمبر2010 اور29 جولائی 2013 کو جاری کردہ اعلامیوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1002