Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایجوکیشنل اینڈ سوشل ارگناٸزیشن موڑکہو اور چترال کمپیوٹر سائنس سوسائٹی کے زیر ا نتظام ایٹا کوالیفائڈ سٹوڈنٹس ایوارڈ اور بیسٹ ایچیور سٹوڈنٹس ایوارڈ پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

ایجوکیشنل اینڈ سوشل ارگناٸزیشن موڑکہو اور چترال کمپیوٹر سائنس سوسائٹی کے زیر ا نتظام ایٹا کوالیفائڈ سٹوڈنٹس ایوارڈ اور بیسٹ ایچیور سٹوڈنٹس ایوارڈ پروگرام کا انعقاد

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)معاشرے کی تشکیل میں تعلیم کا کردار سب سے اہم، علم کے حصول کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع اپر چترال مقدس خان نے گورنمنٹ ہائی سکول شونو میں ایجوکیشنل اینڈ سوشل ارگناٸزیشن ورذودوہ موڑکہو اور چترال کمپیوٹر سائنس سوسائٹی کے زیر انتظام ہونے والے ایٹا کوالیفائڈ سٹوڈنٹس ایوارڈ اور بیسٹ ایچیور سٹوڈنٹس ایوارڈ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا موجودہ دور میں تعلیم کا بہترین انتظام گورنمنٹ اسکولوں میں ہی ممکن ہے،کیونکہ ان اداروں میں کوالیفائڈ اساتذہ،عمدہ عمارت اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق سلیبس بہترین ماحول میں میسر ہیں۔ انھوں نے موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کو ہمکنار کرنے کے لیے حکومتی ترجیحات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس مقصد کے حصول کو ممکن بنانے کی عرض سے کمیونٹی کے فراٸض اور والدین کے ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس پررونق اجلاس میں اساتذہ ، طلباء و طالبات، سکول کمیٹی کے ممبران، علاقے کے عماٸدین ، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

پروگرام میں سکول کے طلباء نے تلاوت ، حمدو نعت اور تقاریر پیش کیے۔اس کے علاوہ سکول کے اساتذہ ، محکمہ تعلیم کے ذمہ داران، عماٸدین اور ایجوکیشنل اینڈ سوشل ارگناٸزیشن کی بھرپور نماٸندگی رہی۔ تنظیم کے قیام کے مقاصد اور علاقے میں تنظیم کے آج تک کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گٸ۔ اور آٸندہ کے لاٸحہ عمل کا اعلان کیاگیا جسے تمام حاضرین مجلس نے دل کھول کر داد دی اور نیک تمناٶوں کا اظہار کیا۔

 

پروگرام میں ASDEO عزیز الرحمن نے محکمہ تعلیم تورکہو موڑکہو کی نماٸندگی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ منعقدہ پروگرام کے حوالے سے تنظیم اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ اساتذہ کی نماٸندگی اپٹا اپر چترال کے ضلعی صدر استاد ولی الرحمن نے کی اور پروگرام کے حوالے سکول ہذا اور آس پاس کے پراٸمری سکولوں کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

مقررین میں چترال کمپیوٹر ساٸنس سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انیس الرحمٰن نے تنظیم کی کردار کو سراہا۔سیکرٹری اطلات سیف الرحمن نے تنظیم کے اغراض ومقاصد اور آٸندہ کے لاٸحہ عمل پر تفصیل سے حاظریں کو آگاہ کیا اور تنظیم کی طرف سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، جبکہ اسٹیج کے فراٸض مولانا احسان الرحمن نے انجام دیا۔ آج کے اس بارونق محفل کی صدارت علاقے کی نامور عالم دین اور بزرگ ہستی قاضی مبارک خان نے کی۔

دیگر مقرریں میں ڈاکٹر حیدر حسین ،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر غلام نبی ،استاد ظفر احمد اور وی سی چیرمین مولانا احتشام الحق و دیگرنے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا اور آج کے پروگرام کی مناسبت سے تنظیم کے کاوشوں کو خوب سراہا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ علاقے میں تعلیم کے حصول کو دور حاضر کے امنگوں اور تقاضوں کے مطابق ممکن بنایا جاسکے ۔

پروگرام کے آخر میں مہمانا ن گرامی کے ہاتھوں اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ اور طلباء و طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے، تنظیم کے صدر زاہد الرحمن اور سکول کے ہیڈ خلیل الرحمٰن نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کیا۔یوں صدر کے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ یہ پر وقار تقریب اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 4

chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 1

chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 9

chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 5 chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 3 chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 2 chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 7 chitraltimes education and social organization organizes awards distribution program 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74670