Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 گندم کی قیمت میں حالیہ اضافے کو واپس کروانے اور گلگت بلتستان کے طرز پر چترال کے لوگوں کو بھی سبسڈائزڈ نرخوں پر گندم کی فراہمی کے سلسلے میں چترال کی وفد کا نگران وزیراعلیِ سے ملاقات 

Posted on
شیئر کریں:

 گندم کی قیمت میں حالیہ اضافے کو واپس کروانے اور گلگت بلتستان کے طرز پر چترال کے لوگوں کو بھی سبسڈائزڈ نرخوں پر گندم کی فراہمی کے سلسلے میں چترال کی وفد کا نگران وزیراعلیِ سے ملاقات

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے چترال کے ایک وفد نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور چترال میں سرکاری گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا معاملہ اٹھایا۔ وفد کے اراکین میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عبدالرحمن ، قاری جمال عبدالناصر اور قاضی کفایت اللہ شامل تھے۔ نگران صوبائی وزیر برائے زراعت محمد حلیم قصوریہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ چند دن پہلے چترال اپر اور چترال لوئر میں سرکاری گندم ساڑھے پانچ ہزار روپے فی 100 کلو کے حساب سے عوام کو دستیاب تھی لیکن گزشتہ روز گندم کی یہ قیمت بڑھ کر ساڑھے گیارہ ہزار روپے ہوگئی ہے جو چترال کے غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے جس کی وجہ سے عوام انتہائی پریشان ہیں۔

 

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے استدعا کی کہ وہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور گندم کی قیمت میں حالیہ اضافے کو واپس کروانے اور گلگت بلتستان کے طرز پر چترال کے لوگوں بھی سبسڈائزڈ نرخوں پر گندم کی فراہمی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو یہ بھی درخواست کی کہ چترال کے لوگوں کو آٹے کی بجائے گندم فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں ضلع کے فلور ملوں کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کا کوٹہ کم کرکے عوام کے لئے گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے۔

 

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت زیادہ تر گندم پنجاب سے خریدتی ہے اور پنجاب سے خریدی ہوئی گندم کی قیمت بمعہ ٹرانسپورٹیشن چارجز ساڑھے بارہ ہزار روپے بنتی ہے لیکن صوبائی حکومت فی 100 کلو گندم پر ہزار روپے سبسڈی دے کر عوام کو فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ وہ چترال جیسے دور دراز علاقوں کے عوام کو مزید رعایتی نرخ پر گندم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ فورم کے غوروخوض کے لئے ایک کیس تیار کروائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ چترال کے لوگوں کے لئے مختص گندم کا کوٹہ بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ وفد نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور عوامی مسائل سننے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا ضم اضلاع کے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہفتے میں ایک دن ضم اضلاع کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضم اضلاع کے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہفتے میں ایک دن ضم اضلاع کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضم اضلاع کے عوام اس سلسلے میں ہر جمعرات کے دن سی ایم ہاوس پشاور میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرسکیں گے۔اس سلسلے کا دوسرا سیشن آج بروز جمعرات 18 مئی کو منعقد ہوگا۔ اس مقصد کے لئے سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ضم اضلاع کے عوام وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے مقرر وقت میں وزیر اعلیٰ ہاو ¿س تشریف لا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
74576