Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئمہ مساجد ، تجار یونین ،سول سوسائٹی و آل پارٹیز کاہنگامی اجلاس، گندم کی قیمت میں حالیہ ہوشربا اضافہ کے خلاف جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

آئمہ مساجد ، تجار یونین ،سول سوسائٹی و آل پارٹیز کاہنگامی اجلاس، گندم کی قیمت میں حالیہ ہوشربا اضافہ کے خلاف جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )آئمہ مساجد ، تجار یونین ،سول سوسائٹی و آل پارٹی کاہنگامی اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد دفتر جماعت اسلامی چترال میں منعقد ہوا جس میں گندم کی قیمت میں حالیہ ظالمانہ اضافہ اورفلور ملز مافیا کے خلاف19 مئی بروزجمعہ بعدازنماز جمعہ اتالیق پل میں ایک احتجاجی جلسے کااعلان کردیاہے۔

ضلع لوئرچترال کےتجاریونین،ڈرائیوریونین ،وکلاء برادری،سول سوسائٹی ،آل گورنمنٹ امپلائیزایسوسی ایشن دیگرتنظیموں کو19مئی کوگندم کی قیمتوں میں سوفی صداضافے کے خلاف احتجاجی جلسے میں بھرپورحصہ لینے کی اطلاع نامہ جاری کردیاگیا۔اس ہنگامی اجلاس سے سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چترال لویرکے صدرساجداللہ ایڈوکیٹ،مولاناغیرت اللہ،مولاناحسین احمد،قاری سلامت اللہ،جماعت اسلامی کے فضل ربی ،وی سی چیئرمین غفارلال،مفتی ضمیر،مولانافضل الرحمان کوہ،صفدرولی کاش،ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گندم کی قیمت میں ہونے والا ہوشربا اضافہ اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ آئندہ دنوں میں صورتحال شدت اختیار کرسکتی ہے، جسے کنٹرول کرنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ غربت کے ہاتھوں مجبور عوام اور روزمرہ کی ضرورتیں روزانہ ہی کی بنیاد پر کمانے والا طبقہ مہنگائی کی اس لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہےگندم کی قیمت میں سوفی صد اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ جس سے برداشت کی گنجائش ختم ہوگئی ہیں عوام کواورآزمائش میں نہ ڈالاجائے۔

چترال کے آل پارٹیز،سول سوسائٹی ،علماء کرام اوردوسروں نے عہدکیا کہ ۱۹ مئی کوہونے والے احتجاجی جلسے میں لائحہ عمل طے کرکےحکومت گندم کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ واپس لینے تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے عوام سے گذارش کی گیی کہ اس تحریک کوکامیاب بنانے میں متحد ہوجائے۔

chitraltimes all parties meeting on wheat shortage and price hike3 chitraltimes all parties meeting on wheat shortage and price hike2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74579