Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گندم کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔ سابق ایم پی اے سید سردار حسین شاہ 

Posted on
شیئر کریں:

گندم کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔ سابق ایم پی اے سید سردار حسین شاہ

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )سابق ممبرصوبائی اسمبلی چترال سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں گند م کے نرخوں میں حالیہ اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت  ہویے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم اورآٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے مہنگائی اورمعاشی بدحالی میں مزیداضافہ کررہاہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔ گندم کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں پسے ہوئیعوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔حکومت اپنی نا کام معاشی پالیسیوں کا ملبہ عوام پر مہنگائی کی صورت میں ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ چترال کے 98فی صدزمین پہاڑی اور صرف دوفیصدزرعی زمین ہے۔سرحدی علاقوں میں ایک واحدفصل کی بوائی کاموسم سخت موسم سرماکے فورا بعدشروع ہوجاتاہے۔ گندم کی فصل چترال کے مکینوں کی روزی کا ذریعہ بھی ہے، اور گھر کی خوراک اور جانوروں کے چارے کا انحصار بھی اسی فصل پر ہے، مگر گذشتہ کئی سالوں سے بارش اورموسمی تبدیلی کے باعث گندم کی فصل ضائع ہورہی ہے۔ لوگوں کی زندگی کادرومدارصرف سرکاری گندم پرہے غریب لوگ سال بھرمحنت مزدوری کرکے گندم خریدکراپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں۔ مگرگذشتہ روزمحکمہ خوراک نے گندم کی نئی قیمت فروخت 100کلوگرام 5500روپیسے بڑھاکر11500روپیمقررکرکے عوام پر مہنگائی بم گرادیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے روٹی کانوالہ بھی چھین لیا،گندم پرسبسڈی ختم کرکے مہنگائی کے بڑھتے طوفان سے عوام کو بد حال کردیا ہے۔ مہنگائی کے عذاب سے دوچار غریب عوام کیلیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔سردارحسین شاہ نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کی اضافی قیمتیں فوری واپس لے ورنہ عوام احتجاجی تحریک چلانے اورچترال بھرسے احتجاجی مظاہرے شروع کرنے پرمجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی اوروفاقی حکومت پرعائدہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74472