Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامِ کھوژ کا ڈی سی اپر چترال سے بجلی کے کھمبے نصب کرنے کیلئے متبادل مقام کے انتخاب کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (چترال ٹائمزرپورٹ ) عمائدینِ گاؤں کھوژ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے پر زور اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کی زیرِ نگرانی تعمیر ہو نے والے پن بجلی گھر کے کھمبے نصب کرنے کے لئے متبادل جگہے کا انتخاب کیا جائے۔ عمائدین کے مطابق گاؤں کھوژ کو بجلی کی فراہمی چپاڑی میں تعمیر کئے گئے پن بجلی گھر سے ہونا ہے جبکہ گاؤں دریائے یارخون کے پار واقع ہے۔ حال ہی میں دریائے یارخون کے درمیان میں سے کھمبے نصب کرکے بجلی گاؤں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی جو ہر لحاظ سے خطرناک اور ناکام ہے۔ کھمبے نصب کرنے کے لئے جس مقام کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں گرمی کے موسم میں دریائے میں طعینانی آنے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

عوام کھوژ نے ڈی سی اپر چترال سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ بجلی کے پول نصب کرنے کے لئے متبادل اور محفوظ مقام موجود ہے لہذا فوری ایکشن لیتے ہوئے پول نصب کرنے کے لئے دوبارہ سروے کرنے کا حکم صادر فرمائے اور علاقے کو بجلی کی دیرینہ محرومی سے نجاعت دلانے میں اپنا کر دار ادا کرے تاکہ حکومتی املاک کو دریا برد ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ گاؤں کھوژ میں بجلی سے طویل عرصہ محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ مطالبے پر فوری عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں عوامِ گاؤں کھوژ نے متعلقہ ادارے اور زمہ داران کے خلاف احتجاجاً دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔


شیئر کریں: