Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

شیئر کریں:

پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور(چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدرات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا۔شہباز شریف نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قیمت کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کو 10 کلو آٹے کے 3 لاکھ تھیلے روز دیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن اختتام پذیر، تمام 6 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی(سی ایم لنکس)شمالی بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن(جو دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد 12 مئی کی شام شروع ہوا تھا) ہفتے کی صبح حملے میں ملوث تمام 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد مکمل کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانے کا عمل بھی شامل تھا جس میں ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بھی بچایا گیا، دہشت گردوں نے اپنے سفاکانہ فعل کے دوران بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت دھرتی کے 7 بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو ئے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74413