Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طالب علم عبدالحکیم کا اعزاز،خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور میں چار گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) موڑکہو موردیر سے تعلق رکھنے والا ہونہار طالبعلم عبدالحکیم ولدریٹائرڈ صوبیدار عمارا خان (مرحوم) جو کہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور میں فائنل ائیر کا طالب علم ہے اب تک چار گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سال 3rd Prof کے سالانہ امتحان میں نہ صرف کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا بلکہ دو مضامین میں بھی امتیازی نمبر حاصل کیے اور چترال کی تاریخ میں یہ پہلا طالب علم ہے جس نے ایوارڈ حاصل کیا ہے جو کہ پورے چترال کے لیے باعث فخر ہے۔
عبدلحکیم اس سے پہلے بھی FScمیں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ مسلسل بہترین کارکردگی دیکھانے پرمبارکباد اور شاباش کے مستحق ہے امید ہے کہ آئندہ بھی چترال کا نام روشن کرتے رہینگے۔


شیئر کریں: