Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

Posted on
شیئر کریں:

آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق ا ٓئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان دیا جائے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ مو ثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔واضح رہے کہ موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی۔

 

نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل اور 1 ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نوکری سے فارغ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل اور 1 ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔آڈٹ اعتراضات کے بعد نادرا کے چاروں افسران سے استعفے بھی لے لیے گئے ہیں۔نکالے گئے افسران میں سابق قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف بھی شامل ہیں۔نادرا کیفارغ کیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) طلعت، بریگیڈیئر(ر) بلال اور میجر (ر) قدوس شامل ہیں۔چاروں افسران سابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کے دور میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتی ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
73040