Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے بینظیرانکم سپورٹس پروگرام کے خواتین مستحقین کا رقم کی عدم وصولی کے خلاف احتجاج اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر کے سامنے دھرنا

شیئر کریں:

اپر چترال کے بینظیرانکم سپورٹس پروگرام کے خواتین مستحقین کا رقم کی عدم وصولی کے خلاف احتجاج اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر کے سامنے دھرنا, اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دھانی پر دھرنااور احتجاج ختم اورپرامن منتشر۔

بونی(جمشیداحمد) اپر چترال کے مختلف علاقوں کے بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سے فاٸدہ اٹھانے والے مستحقین خواتین متعلقہ دفتراور متعلقہ ریٹلرز سے پیسوں کی عدم وصولی اور رقم نہ ملنے پر  اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ بینظیر انکم سپورٹس کے دفتر میں احتجاج کے بعد اسسٹنٹ کمشنر افس بونی تک لانگ مارچ کیا اور کٸی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے روزہ کی حالت میں دوردراز علاقوں سے جیب کرایہ اور پیسے خرچ کر کے بونی انا گھنٹوں تک دفتر اور متعلقہ ریٹلیرزحضرات کے پاس رقم کی وصولی کے لیے دن گۓ تک بیٹھانا سسٹم کی خرابی نیٹ ورکس کا بہانا بناکر کٸی گھنٹوں تک رسوا کرنا افسوس کا مقام ہے اور فوری رقم کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا مظاہریں کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ ہم مستحقین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوۓ محکمہ ہر تحصیل کے ہر گاون میں رقم کی وصولی کا بندوبست کرے تاکہ بیچارہ مستحقین پیسہ خرچ کر کے ان بونی نہ جانا پڑے اور یہ رقم ان کے گاون ہی میں میسر ہو اس موقع پر ڈاٸریکٹر انکم سپورٹس پروگرام جاوید احمد نے مستحقین سےبات کرتے ہوۓ کہا کہ ادارہ اس سلسلے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کھبی کھبار متعلقہ ریٹلرز کے ہاں سسٹم کی خرابی اور ناقص نیٹ ورکس کی وجہ سے رقم کی بھر وقت وصولی میں دشواری پیش اتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یہ مسلہ پورے خیبرپختون خواہ میں ہے نہ کہ بونی میں اس مسلے کو حل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے بہت جلد مسلہ حل کیا جاۓ گا اور مستحقین کو ریلیف دی جاۓ گی اخر میں مظاہریں اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان کی یقین دہانی پر احتجاج اور دھرنا ختم کر کے پر امن منتشر ہوۓ۔

chitraltimes bisp benifitiories protest in front of ac office mastuj2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73004