Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب ڈویژن مستوج کے عوام کا پرواک کے مقام پر لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

پرواک (چترال ٹائمز رپورٹ)‌ سب ڈویژن مستو ج کے عوام نے حکومت کو دی ہوئی نو روزہ ڈیڈلائین مکمل ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل نہ کرنےاور محکمہ برقیات کا عوام کیساتھ کی جانے والی ناراوا سلوک بدستور جاری رکھنے کے خلاف جمعرات کے روز خراب موسم اور ٹھٹھرتی سردی کے باوجود محکمہ برقیات کے خلاف پرواک کے مقام پر بھرپور احتجاج کیا گیا. اور ایک گھنٹے تک بونی ٹو مستوج روڈ علامتی طور پر بلاک کر دیے..

مستوج کے عوام نے ضلعی اور صوبائی حکومت کو خبرادار کرتے ہوے نو دنوں کے اندر سب ڈویژن مستوج میں جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کرنے کیلیے نوٹسز دیے تھے..تاہم ڈیڈلائین مکمل ہونے کے باوجود ضلعی حکومت اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کسی بھی طرح کی تعاون نہ کرنے اور مدتوں سے جاری لوڈشیڈگ برقرار رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے حکومت اور مقامی نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی. اور منتخب نمائندوں کے رویے کو قابل افسوس اور عوام دشمن قرار دیتے ہوے عوامی مسائل حل ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھتے ہوے مزید 8جنوری تک ڈیڈلائین دیتے ہوے احتجاج موخر کر دیے .
اس موقع پر مختلف عمائدیں اور نوجواں کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار بھی کیا گیا.اور 8جنوری عوامی مسائل حل کرنے اور بجلی کی بلا تعطل رسائی ممکن بنانے کیلیے کوششیں کرنے پر زور دیا گیا. بصورت دیگر 8جنوری کے بعد مکمل شٹر ڈاون ہرتال اور احتجاج کیساتھ ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے علاوہ مختلف بلدیاتی نمائندہ گان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا…
parwak protest against loadsheeding 4

parwak protest against loadsheeding 3

parwak protest against loadsheeding 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17555