Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

PTIاپرچترال کیلئے الگ ضلعی کابینہ کامطالبہ /رحمت غازی،شہز ادہ سکندرودیگرنے عہدوں سے استعفیٰ دیدئیے

شیئر کریں:

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)جمعرات کے روزپاکستان تحریک انصاف اپرچترال کاورکراجلاس پارٹی کے سینئررہنماگل حیات ایڈوکیٹ کے زیرصدرات بو نی میں منعقدہوا۔اجلاس میں اپرچترال کے تمام یونین کونسل سے ورکرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ہریونین کونسل سے ممبران باری باری پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدرمحمودخان کے جانب سے چترال کے لئے ضلع وتحصیل سطح پر پارٹی عہدوں کی تقسیم پراپنے رائے کابھرپوراظہارکرتے متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اورصدرملاکنڈڈویژن محمودخان نے اپنے دورچترال مورخۂ 8نومبر2017کواپرچترال کوالگ ضلع بنانے کاایک تاریخی اعلان کئے تھے اوراس پرانتہائی خوشی اظہاربھی کیاگیاتھا۔صوبائی حکومت نے اس ا علان کوقانونی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کاآغازکیاہے چونکہ چترال رقبے کے لئے لحاظ سے خیبرپختونخواکاسب سے بڑاضلع تھاانتظامی امورنمٹانے کے حوالے سے مشکلات کے علاوہ علاقے کی غریب عوام کی مسائل کے صحیح معنوں میں نشاندہی اورحل ناممکن تھا ۔صوبائی حکومت نے ضلع چترال کودواضلاع میں تقسیم کرکے عوام کادیرنیہ مطالبہ حل کردیا۔انہوں نے قراردادکے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے حکام بالاسے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کے لئے ایک ضلعی کابینہ تشکیل دی جائے اورساتھ ساتھ تحصیل موڑکھو،تورکھواورتحصیل مستوج کے لئے بھی الگ الگ کابینہ سازی کی جائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کویوسی اوروی سی سطح پرفغال بناکرعمران کے ویژن کوہرایک فرداورگھرگھرتک پہنچایاجائے۔آخرمیں اپرچترال کی جانب سے ایک وفدتشکیل دی گئی جواس سلسلے میں عمران خان ،پرویزخٹک اورمحمودخان سے مل کرکوئی مثبت حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ پارٹی کومزیدتقسیم اورانتشارسے بچایاجاسکے ۔ا س موقع پرحالیہ نوٹفیکیشن کے مطابق منتخب ہونے والے سینئرنائب صدرپاکستان تحریک انصاف ضلع چترال رحمت غازی،ضلعی نائب صدرشہزادہ سکندرالملک،سینئرنائب صدراپرچترال وممبرتحصیل کونسل یوسی لاسپورجمال الدین اورنائب صدراپرچترال وممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیے۔


شیئر کریں: