Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش قبیلے کی سالانہ مذہبی تہوارچاوموس کی اختتامی تقریب میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ کی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

کالاش قبیلے کی سالانہ مذہبی تہوارچاوموس کی اختتامی تقریب میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ سجاد خان کی خصوصی شرکت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے وادی کالاش میں موسم سرما کا تہوار چاوموس اختتام پذیر ہوا جس کے آخری روز کے تقریبات میں ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ سجاد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی، بمبوریت پہنچنے پر علاقہ معززین اور کالاش کمیونٹی کے رہنماوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں روایتی چغہ پہنایا ۔

اس موقع پر ڈی سی لوئر چترال انوارلحق، ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی آر پی او کے ہمراہ تھے ، انھوں نے تہوار کی مناسبت سے کئی تقریبات دیکھے اور ان میں دلچسپی کا اظہار کیا ،چاوموس تہوار کی مناسبت سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ کی جانب سے ارپی او ملاکنڈ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انکے مذہبی فیسٹیول میں تشریف آوری پر آر پی او کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیلاش ویلی میں مذہبی رواداری اور بھائی چارہ انتہائی مثالی ہے،انھوں نے کہا کہ کیلاش خواتین کی بڑی تعداد پولیس فورس میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جو ہمارے لیے باعث افتخار ہے.

کیلاش کمیونٹی چترال پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،ارپی او ملاکنڈ نے فیسٹیول میں شریک ہوکر کیلاش قبیلے کے مختلف مذہبی رسومات بھی دیکھے،انھوں نے دورے کے دوران بتریک اور برون کے علاقوں میں جاکر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیاحوں کو دی جانے والے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یاد رہے ہزاروں سال پرانا مذہبی تہوار چوموس ہر سال دسمبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے جو کہ 7 دسمبر سے شروع ہوکر 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے اس دوران بہت سارے مذہبی رسومات بھی ادا کئے جاتے ہیں،منعقدہ فیسٹیول کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی اور سہولیات دینے کی خاطر پولیس نے ٹورسٹ فیسلٹیشین سنٹرز بھی قائم کئے تھے۔

chitraltimes kalash festival chomas RPO malakand and dc attended 7 chitraltimes kalash festival chomas RPO malakand and dc attended 6 chitraltimes kalash festival chomas RPO malakand and dc attended 5 chitraltimes kalash festival chomas RPO malakand and dc attended 3 chitraltimes kalash festival chomas RPO malakand and dc attended 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69506