Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول میں سیلاب آنے سے کھڑی فصلوں اوررابطہ سڑک کو نقصان، ٹریفک معطل

شیئر کریں:

گولین گول میں سیلاب آنے سے رابطہ سڑک کو نقصان، ٹریفک معطل،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر اور گردونواح میں شدید گرمی کے نیتجے میں گزشتہ دن گولین گول میں سیلاب آنے سے رابطہ سڑک سیلاب برد ہوگئی ہے ۔ سیلاب سے نشیبی علاقوں کے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلا ایک غیر سرکاری اداے کے تعیمر کردہ بجلی گھرکے چینل میں بھی داخل ہونے سے چینل کو جذوی نقصان پہنچا ہے اور بجلی کی ترسیل بند ہے ۔

دریں اثنا اے ڈی سی (ریلیف ) عبد الولی خان نے متاثرہ علاقے کادورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے اندر شدید گرمی کی صورت میں چترال کے چند حساس گلیشئر ز کی پھٹنے کے خدشات کا بھی اظہارکیا ہے ۔ جن میں گولین کا علاقہ بھی شامل ہے ۔

chitraltimes golen flood administraion visit2
chitraltimes golen flood administraion visit
chitraltimes golen flood chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51040