Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کالاش کا چاؤموس فیسٹیول رنگا رنگ تقریب اورروایتی رقص کیساتھ اختتام پذیر

شیئر کریں:

وادی کالاش کاچاؤموس فیسٹیول رنگا رنگ تقریب اورروایتی رقص کیساتھ اختتام پذیر
7ستمبر سے شروع ہونے والے فیسٹیول میں مختلف رسومات ادا، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں وادی کا رخ کیا،اختتامی روز مردو خواتین نے نئے کپڑے پہن کر روایتی رقص کیااور خوشیاں منائیں۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) موسم سرما کی آمد اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی مناسبت سے وادی کالاش میں منعقد ہونے والے مذہبی چاؤموس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں اور روایتی رقص کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔7دسمبر سے شروع ہونے والے چاؤموس فیسٹیول میں کیلاش کے تین وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر کے رہائشیوں نے مختلف تہوار اور رسومات ادا کیں۔ آخری روز لویک بیک کا تہوار ہوا جس میں کیلاشی قبیلے کے مرد،خواتین، بزرگوں اور بچوں نے نئے کپڑے پہن کر مل کر رقص کیا اور نئے سال کی خوشیاں منائی۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات اور خصوصاً روایتی رقص والے مقام پر چراغاں کیا گیا تھا۔ اس کیساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولیات کیلئے ٹورسٹ سہولت سنٹر دیرلوئر اور چترال سے بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔ فیسٹیول میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری کائیٹ پراجیکٹ کے تحت بمبوریت میں ریسکیو 1122 سٹیشن کا بھی قیام عمل میں لایا گیا جہاں سے سیاحوں سمیت آبادی کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

چوموس فیسٹیول میں شیشاؤ، بون فائر،ساوی لیک ہار، چوئی ناری، منڈاہیک اور شارا بیرایک سمیت مختلف رسومات ادا کی گئیں۔ تاہم ساتھ ہی آپس میں پیار و محبت بانٹنے، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے آپس میں پھل، سبزیاں اور خشک میوجات بھی تقسیم کئے گئے۔اختتامی تقریب کے موقع پرریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارالحق مہمانانگ خصوصی تھے۔فیسٹیول کے آخری روز لڑکے لڑکیوں، بچے بڑے سب نئے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کیلئے گانے گنگناتے ہیں اور اس دوران میاں بیوی اور دیگر نوجوان ایک دوسرے کیساتھ رقص کرتے ہیں۔اس تہوار میں لڑکے لڑکیوں کیلئے جبکہ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کیلئے پیار و محبت کے گانے گاتی ہیں۔ یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے،کیلاش قبیلے کے تاریخی اور ثقافتی چاؤموس تہوار میں بون فائر کا تہوار بھی منایا گیا۔جس میں بچے اور بچیاں مقدس مقام پر جمع ہوکر پائن درختوں کی شاخیں اور لکڑیاں جمع کرتے ہیں جس کے بعد ان کے مابین بلند دھواں کرنے کے مقابلے ہوئے۔ اس مقابلے کا مقصد آنے والے موسم سرما کیلئے امن، خوشحالی، معدنیات، اچھی گھاس اور لوگوں کے درمیان اتحاد و محبت سمیت دیگر اچھی چیزوں کا پیغام دینا ہے۔ یہ بچے اور بچیاں اپنے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی پتیاں اٹھائے گانا گاتے اور مختلف رسمیں کرتے ہیں۔

 

فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارتی کی جانب سے گلیوں، چراہوں، کمیونٹی ہال سمیت مختلف مذہبی اور دیگر مقامات پر لائٹس بھی لگائی گئی تھیں تاکہ کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے افرادباآسانی اپنی رسومات ادا کرسکیں اور اس کے علاوہ ٹورسٹ سہولت سنٹر چترال اور دیر اپر سے کیلاش آنے والے سیاحوں کو وادی چترال اور کیلاش کے سیاحتی مقامات سے آگاہ کرنے اور تاریخی مقامات بارے معلومات بھی فراہم کی جاتی رہی تاکہ سیاح اپنے سفر کے دوران ان مقامات کی سیر و تفریح بھرپور انداز میں کر سکیں۔

چوموس تہوار کالاش وادیوں میں ہزاروں سالوں سے انتہائی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔ یہ تہوار 7دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہتا ہے ۔اس دوران فیسٹول کے کئی رسومات ، سرازری ، منڈایئک ، سوری جاجک ، پچ انجئک وغیرہ انجام دیے جاتے ہیں ۔ بالاخر 22 دسمبر کو بمبوریت وادی میں اس کا اختتام ہوتا ہے ۔ اس سال حسب روایت 7 دسمبر کو شروع ہوا ۔ اس وقت معاون خصوصی وزیر زادہ بھی فیسٹول میں شریک تھے ۔

chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 1 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 2 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 3 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 4 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 5 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 6 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 7 chitraltimes kalash chomas concludes here in kalash valley 8 chitraltimes kalash new cuple joined on chomas festival 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69492