Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم (ن) تحصیل تورکھو کیلیے کابینہ سازی کا عمل مکمل،  احمد اللہ صدرمنتخب

شیئر کریں:

پاکستان مسلم (ن) تحصیل تورکھو کیلیے کابینہ سازی کا عمل مکمل،  احمد اللہ صدرمنتخب

اپر چترال(محمد ذاکر زخمی)  اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ ن  کی ضلعی کابینہ سازی مکمل ہونے کے بعد تینون تحصیلوں میں آج تحصیل کابینہ سازی کے عمل مکمل کر لیے گئے ۔تحصیل مستوج اور تحصیل موڑکھؤ میں چند روز پہلے کابینہ سازی کی گئی تھی ۔اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلعی صدر سید احمد خان کےساتھ مشاورت کے بعد آج تورکھو میں تحصیل کابینہ سازی کے عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرلیاگیا ۔اس سلسلے آج ایک اجلاس زیر صدارت مرکزی سنئر نائب صدر سابق چیرمین عظمت الله شاگرام میں منعقد ہوا جس میں تحصیل تورکھو کے دونوں ولیج کونسلوں سے پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں پارٹی کو تورکھو سطح پر منظم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بحث و مباحثے کے بعد تحصیل کابینہ کا تشکیل وجود میں ایا ۔تورکھو تحصیل کابینہ کے لیے ذیل عہدہ داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

صدر احمد الله ،سنئر نائب صدر میر نظام الدین (وی سی چیرمین کھوت) نائب صدر اول وزیر الدین اجنو،نائب صدر دوم محمد ظفر ریچ،نائب صدر سوم ریٹائرڈ صوبیدار احمد زرین رائین، نائب صدر چہاروم ریٹائرڈ صوبیدار فیض عالم شاگرام ،جنرل سکرٹری ریٹائرڈ استاد محمد ناصر خان شاگرام ،ڈپٹی جنرل سکرٹری مغل والی شاہ واشیچ،انفارمشن سکرٹری اکرام الله رضا واشیچ،ڈپٹی انفارمیشن سکرٹری میرزہ غلام اولیاء استارو،فنانس سکرٹری زار مرادشوتخار،افس سکرٹری اقبال الدین شاگرام ۔تحصیل کابینہ مکمل ہونے کے ساتھ یو سی شاگرام اور یو سی واشیچ کے لیے بھی کابینہ سازی کی گئی اور باقی وی سیز اگلے دو دنوں کے اندر کابینہ سازی کرینگے ۔

chitraltimes pmln torkhow meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68481