Chitral Times

Feb 7, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس لویر کے زیراہتمام منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حوالے ایک روزہ سیمنار

شیئر کریں:

چترال پولیس لویر کے زیراہتمام منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حوالے ایک روزہ سیمنار

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز) ڈی۔پی۔او آفس لوئر چترال میں منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی نسبت ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (PSP), عدلیہ کی طرف سے سینئر سول جج چترال, ایس۔ایس۔پی انوسٹگیشین محمد خالد خان, ڈی۔پی۔پی ایاز زرین, ریٹائرڈ ڈی۔پی۔پی۔عظمت عیسیٰ تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز ,تفتیشی آفسران اور انسپکٹر لیگل محسن الملک نے شرکت کی۔
سیمنار میں منشیات کے مقدمات میں جدید سائنسی طریقہ کار کے مطابق تفتیش کرنے ملزمان کو قرار واقعی سزاء دلوانے کی نسبت لیکچرز دی گئی ۔نیز تفتیش میں موجود نقائص اور پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرکے انھیں ختم کرکے تفتیش کو مزید موٴثر بنانے کی نسبت سپیکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کئے ۔تفتیشی آفسران نے تفتیشی امور میں درپیش مشکلات سے آگاہ کئے اور سوال و جواب کا ایک سیشین بھی ہوکر سیر حاصل بحث ومباحثہ کی گئی ۔
آخر میں ڈی۔پی۔او  نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے لہذا منشیات کے خلاف کاروائی اور تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔اگر منشیات کیسز میں کوئی مسائل درپیش ہوں تو ان سے ہمیں آگاہ کریں ہم پولیس ,عدلیہ اور پراسکیوشین مل بیٹھ کر اسکا حل نکال ینگے۔
chitraltimes chitral police lower workshop azmat issa chitraltimes chitral police lower workshop 4 chitraltimes chitral police lower workshop 2 chitraltimes chitral police lower workshop dpo

شیئر کریں: