Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب، بیس پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال ؛ یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب، بیس پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یوتھ کلب ریشن کے زیر اہتمام یوتھ ٹیلینٹ ایوارڈ 2022کی رنگا رنگ تقریب ہر سال طرح گورنمنٹ ہائی سکول  ریشن کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ، جسکی صدارت استاذالاساتذہ حاجی بلبل امان نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی بونی 2کے وی سی چیئرمین شاعر،ادیب،سوشل ایکٹیوسٹ انور ولی خان تھے۔
اسکے علاوہ ریشن،شوگرام،زئیت،گرین لشٹ سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی ترتیب کے مطابق جماعت نہم اور دہم کے 20 پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات میں ٹرافی تقسیم کی گئی۔اسکے علاوہ علاقہ ریشن میں کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں اور سوشل ایکٹیوسٹ کو انعامات دئے گئے۔پروگرام کے سٹیج سیکریٹری کی ذمہ داری یوتھ کلب کے فنانس سیکرٹری شہزاد احمد شہزاد نےانجام دی۔ جبکہ صدر نذیر ولی شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ریشن، چیئرمین ریشن اشفاق افضل ،ایڈوکیٹ خواجہ نظام الدین ، ADO,اپر چترال شرف الدین ،سابق کونسلر عارف اللہ کے علاوہ بہت سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور یوتھ کلب کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

chitraltimes reshun youth talent award4 chitraltimes reshun youth talent award2 chitraltimes reshun youth talent award anwar chitraltimes reshun youth talent award chitraltimes reshun youth talent awar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68136