Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محمد افضل چترالی آکا ہ کے بورڈ ڈائریکٹر تعینات

شیئر کریں:

محمد افضل چترالی آکا ہ کے بورڈ ڈائریکٹر تعینات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف سماجی شخصیت محمد افضل چترالی کو Aga Khan Agency for Habitat (AKAH) Pakistan کا بورڈ ڈائریکٹر تعنیات کیا گیا ہے- محمد افضل طویل عرصے سے سوشل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں پیشہ ورانہ اور رضاکارانہ طور پر آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) جیسا کہ آغاخان یونیورسٹی کیساتھ کراچی کے شہری اور اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور مختلف رسرچ پراجیکٹس, آغا خان ایجوکیشن سروسز کیساتھ Early Childhood Education پروگرام میں اپنے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور کمیونٹی موبائلزیشن, کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں- وہ 2009 سے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کیساتھ بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر چترال خدمات انجام دے رہے ہیں

 

افضل زمانہ طالبعلمی ہی سے مختلف اداروں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر سماجی بہبود کے شعبوں میں خدمات انجام دیتے آئے ہیں, کراچی میں تعلیمی سفر کے دوران چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور جامعہ کراچی میں طلباء ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وغیرہ, 2012 سے 2019 تک آغا خان ریجنل کونسل برائے لوئر چترال کے پریذیڈنٹ اور اس سے قبل آغا خان سوشل ویلفیئر بورڈ کے کنوینیئر بھی رہے ہیں-

محمد افضل ایک فعال سوشل ایکٹویسٹ ہونے کے علاوہ لکھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں- وہ چترال ٹائمز ڈاٹ کام  کے علاوہ مختلف جرائد اور سوشل میڈیا پر سماجی مسائل کے حوالے سے لکھتے رہتے ہیں

 

محمد افضل کو اکاہ بورڈ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مختلف مکاتب فکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے موجودہ موسمیاتی تغیرات اور قدرتی آفات کی وجہ سے چترال کو درپیش مشکلات و مسائل کی نشاندہی اور ریلیف کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔یادرہے کہ محمد آفضل کا تعلق گرم چشمہ کے خوبصورت گاوں اویرک سے ہے۔ مگر وہ کافی عرصے  سے چترال ٹاوں میں رہائش پذیر ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68130