Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سونیا شمروز نے بطور ڈی پی او لوئر چترال ایمانداری اور اعتماد کیساتھ خدمات سر انجام دیں۔ ارپی او سجاد خان

شیئر کریں:

سونیا شمروز نے بطور ڈی پی او لوئر چترال ایمانداری اور اعتماد کیساتھ خدمات سر انجام دیں۔ ارپی او سجاد خان

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان سے حالیہ تبدیل ہونے والی ڈی پی او لوئر چترال مس سونیا شمروز کی الوداعی ملاقات۔

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے حال ہی میں تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی پر اعتمادی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے امید ظاہر کی کہ مس سونیا شمروز آئندہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا کر پولیس فورس کا نام روشن کریگیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حال ہی میں تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان سے الوداعی ملاقات کی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی حوصلہ مندی اور بہادری کے ساتھ ضلعی پولیس کی قیادت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے نہ صرف عوام کی بہترین انداز میں خدمت کی بلکہ پولیس فورس کا مورال بھی بلند کیا۔ انہوں نے مس سونیاشمروز کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اْمید ظاہر کی کہ وہ آئیندہ بھی اپنے فرائض منصبی انسانی خدمت سے سرشار جذبے کے ساتھ نبھائیں گی اور پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کریں گی۔ دریں اثناریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خا ن نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے ہمراہ تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

chitraltimes commissioner and rpo malakand farewell party for dpo sonia shamroz3

chitraltimes commissioner and rpo malakand farewell party for dpo sonia shamroz5

chitraltimes commissioner and rpo malakand farewell party for dpo sonia shamroz2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
67779