Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں پروگرام کا انعقاد

گلگت (امیرجان حقانی) پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے متعلق پروگرام کا انقعادکیا گیا ۔ تقریب میں جشن آزادى گلگت بلتستان کے ہیروز کے قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا گیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد عالم نے کہا جشن آزادی گلگت بلتستان کے ذریعے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے. آزادی حاصل کرنا بہت بڑی نعمت ہے لیکن اس آزادی کو برقرار رکھنا اس بھی بڑی بات ہے اور خاص طور آج ہم سب اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں. تانگیر کالج کے پرنسپل پروفیسر انور ناصر نے کہا آزادی کی قدر و قیمت ان لوگوں سے پوچھا جائے جو غلام ہیں.معروف شاعر پروفیسر اشتیاق احمد یاد نے کہا تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلوں حصہ لینے والے طلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں. تقریب میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی. معروف ادبی شخصیت حلیم فیاضی اور اشتیاق احمد یاد نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنا کلام سنایا اور سامعین کو خوب محظوظ کیا. ان کے علاوہ دیگر طلبہ نے بھی ملی نغمے پیش کیے.

 

پوسٹ گریجویٹ کالج کی تقریب جشن آزادی میں کالج کےطلبا کے مابین تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے بھی ہوئے. تقریری مقابلے میں اول پوزیشن طالب علم فرقان احمد، دوسری پوزیشن طالب علم مبارک حسین اور تیسری پوزیشن طالب علم حسن میر نے حاصل کی ۔ملی نغموں میں اول پوزیشن طالب علم اکرام، دوسری پوزیشن طالب علم عصمت اللہ اور تیسری پوزیشن طالب علم سرتاج امان نے حاصل کی اور انعامات اور شیلڈز کے مستحق ٹھہرے. پروفیسر عرفان صدیقی، پروفیسر اشتیاق احمد یاد اور معروف ادبی شخصیت حلیم فیاضی نے منصفین کے فرائض بھی انجام دیے.تقریب کے آخر میں تقریری اور ملی نغمے کے مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔طالب علم خبیب نے تلاوت کلام کیا.پروفیسر احمد سلیم سلیمی، طالب علم میثم رضا اور کلیم سعادت نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے.

chitraltimes jashan e aza gilgit baltistan post graduate college program GB chitraltimes post graduate college Gilgit jashan e azadi program


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
67614