Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دلشاد پری بحثیت ایس ایچ او تھانہ شغور میں مثالی خدمات انجام دی۔۔مفتاح الدین

شیئر کریں:

دلشاد پری بحثیت ایس ایچ او تھانہ شغور میں مثالی خدمات انجام دی۔۔مفتاح الدین

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) کریم آبادبریشگرام کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت، وی سی سی بختولی کے صدر اور لیزان کمیٹی کے ممبر مفتاح الدین نے کہا ہے کہ چترال پولیس کے سب انسپکٹر دلشاد پری بحثیت ایس ایچ او تھانہ شغور انتہائی ایمانداری اور فر ض شناسی سےاپنی ڈیوٹی سرانجام انجام دی جس کیلئے ہم دلشاد پری کے ساتھ ڈی پی او چترال لویر سونیہ شمروز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک قابل بیٹی کو بحثیت ایس ایچ او ہمارے علاقے میں تعینات کیا تھا۔ بریشگرام کی سماجی شخصیت گل نیاب خان کے ساتھ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہ دلشاد پری نے شغور تھانہ میں مردوں سے بڑھ کر مثالی خدمات سر انجام دی ، نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلیے منشیات کے خلاف پہلی دفعہ ایک موثر قدم اُٹھایا جس کی وجہ سے اب علاقے میں منشیات کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ نوعمر موٹرسائیکلسٹ اور بے غیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں اور دوسرے جرایم کے خلاف بھی انھوں نے بیغیر کسی تفریق اور امتیاز کے بھرپور کاروائی کی جس کی وجہ سے حادثات میں انتہائی کمی آئی ۔ مفتاح نے کہا کہ ہمارے لیئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ شغور تھانہ میں پہلی دفعہ خاتون سٹیشن ہاوس آفیسر کی تعیناتی ہوئی جو اپنی ٹینیورانتہائی خوش اسلوبی سے مکمل کرکے تبدیل ہوئی ، اور تھانے میں کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں کی ۔ علاقے کے عوام ڈی پی او شمروز صاحبہ کے ساتھ ایس ایچ او دلشاد پری کے مشکور اور مذید ترقی کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ جہاں بھی جائیں اسی طرح دیانتداری اور خلوص نیت سے ڈیوٹی انجام دیتے رہیں۔مفتاح الدین نے اس امید کابھی اظہار کیا کہ شغور میں آنے والے دیگر پولیس افسران بھی انہی کی طرح جرایم کے خلاف بلاامتیاز اورموثر کاروایی کو جاری رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67607