Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت بلتستان ، کھوار نصب سازی کے حوالے سے اجلاس، شہزادہ ناصرالملک کے مرتب کردہ قاعدہ پر مِن و عن عمل کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

گلگت(سید تنویر حسین سے)کھوار زبان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت وزیر سیاحت فدا خان فدا گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں غذر سے سابق ممبر اسمبلی رائے سرفراز شاہ، پروفیسر زرنذیر، پروڈیوسر ریڈیو گلگت واجد علی، نمبردار ولی شاہ، ایڈوکیٹ نادر خان، شاہد اقبال، خان اکبر خان اشکومن سے سابق صدر احبابِ سخن کھوار سید عاشق حسین شاکر، مراد خان، تحصیل گوپس کے شیر افضل، تحصیل یاسین سے راجہ کرامت اللہ، ٹیرو سے حمید علی شاہ اور شمس الحق نوازش نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نصاب سازی کیلئے کھوار کے نصاب ساز کمیٹی کے ممبران1921 ؁ء میں شہزادہ ناصرالملک کے مرتب کردہ قاعدہ پر مِن و عن عمل کریں گے البتہ غذر کے کھوار لہجے کو مقدم رکھنے کے پابند ہوں گے اور 1921 ؁ء میں مرتب کردہ کھوار قاعدے میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔آخر میں شرکائے اجلاس نے مقامی زبانوں کو نصاب میں شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
5829