Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برنس کے مقام پر دریایے چترال کی کٹایی ، رہایشی مکانات، زرعی اراضی، باغات اور کھڑی فصلیں دریا برد

شیئر کریں:

برنس کے مقام پر دریایے چترال کی کٹایی ، رہایشی مکانات، زرعی اراضی، باغات اور کھڑی فصلیں دریا برد

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے ریشن گاوں کے بعد دریا ئے چترال کی بے رحم موجوں نے برنس کے مقام پر درجنوں چکورم زرعی اراضی کے ساتھ رہائشی مکانات،کھڑی فصلوں اور پھل دار درختوں کو بہالے گیا ہے، گزشتہ دنوں کی بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے دریا ئے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جس کی وجہ سے دریا ئے چترال کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

چترال لوئیر کے کوہ ایریا کی خوبصورت گاوں برنس بھی دریا کی شدید کٹائی کی زد میں ہے۔ برنس شوتار میں دریا کے کنارے آباد رہائشی مکانات اورزرعی اراضی وباغات اور کھڑی فصلیں دریا برد ہوگئی ہیں۔ اور درجنوں گھرانوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے۔ عطاالرحمن ، ذاہد ودیگر کے املاک اور زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اخری اطلاع کے مطابق دریا کی کٹایی سے متاثرہ نوتعمیرشدہ مکانات کی چھتوں اور دروازوں کو ہٹایا گیا، تاکہ انکو دریا بردہونے سے بچایا جاسکے۔ دریا کی کٹایی سے مکینوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

علاقے کے عوام نے منتخب نمایندگان، ضلعی انتظامیہ ، صوبایی و مرکزی حکومتیں ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ برنس شوتارکے مقام پر حفاظتی پشتے تعمیر کییے جاییں بصورت دیگر کٹایی سلسلسہ اسی طرح جاری رہا تو اگلے سال برنس بھی  صفہ ہستی سے مٹ جاییگا۔

chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land9 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses8 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses7 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses6 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses5 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses3 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land5 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land4 e1660842516383 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land3 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses2 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land and houses chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land1 chitraltimes Barenis river irosion and flood hit agriculture land


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64787