Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 225مقدمات درج،،رپورٹ چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس

Posted on
شیئر کریں:

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 225مقدمات درج،،رپورٹ چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوامیں بجلی چوری کے تدارک اوربجلی صارفین سے اربوں روپے کی ریکوری کے لئے صوبائی سیکرٹری توانائی وبرقیات کی سربراہی میں قائم کردہ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے بھرپوراندازسے کام کا آغازکردیا ہے۔ چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس سیکرٹری توانائی وبرقیات سیدامتیازحسین شاہ کے دفترسے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے پیسکو کی مدد سے تین دن کے نہایت قلیل عرصے میں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین اورکنڈا مافیا کے خلاف صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران 27ؒٓلاکھ82ہزار460روپے کی ریکارڈ ریکوری کرکے 807کنڈوں کو ہٹاکر38افرادکو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتارکرلیااور225افرادکے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

 

چیف ایگزیکٹوپیسکوانجینئرجبارخان کی نگرانی میں صوبے کے مختلف اضلاع پشاور،مردان،سوات،صوابی،خیبر،ہزارہ ون،ہزارہ ٹو،بنوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیموں نے گھرگھرچیکنگ کے دوران بجلی چوری کے کل 478کیسزدرج کئے جن میں بجلی کے بقایاجات اداکرنے والے مختلف صارفین سے 24لاکھ19ہزار363روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ بجلی کے ناجائزاستعمال کرنے پر رنگے ہاتھوں کنڈا استعمال کرتے ہوئے38افرادموقع پرگرفتارکرلئے گئے اور 807کنڈے ہٹاکر225افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح آپریشن کے دوران3لاکھ63ہزار97روپے مالیت کی بجلی کی تاروں اوردیگربجلی کے آلات قبضہ میں لے لئے گئے۔ محکمہ توانائی وبرقیات میں قائم کردہ صوبے کی سطح پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کی نگرانی سپیشل سیکرٹری تاشفین حیدرکررہے ہیں جوکہ ضلعی اورتحصیل کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کمیٹیوں میں شامل صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اورپیسکوکے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے آپریشن کی مانیٹرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس سید امتیازحسین شاہ اورچیف ایگزیکٹوپیسکوانجینئرجبارخان نے بجلی کے ناجائزاستعمال کے تدارک اوربقایاجات کی ریکوری مہم میں و زیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اورچیف سیکرٹری ڈاکٹرشہزادخان بنگش کی ذاتی دلچسپی اورتعاون کوسراہتے ہوئے امید کا اظہارکیا ہے کہ مذکورہ اقدام سے صوبے میں بجلی بحران پر قابوپانے میں بڑی حدتک کامیابی ملے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63777