Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنگاپور، ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد کمی، فی بیرل 32ڈالر

Posted on
شیئر کریں:

سنگاپور (آئی آئی پی) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے نرخوں میں کمی کا اعلان ہے۔قیمتوں میں کمی کا سعودی اعلان اوپیک اور دیگر اتحادی ملکوں کے ساتھ تیل کی پیداوار میں کمی کے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد کیا گیا۔سنگاپور میں پیر کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ کم ہوکر 32 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 36 ڈالر فی بیرل طے پائے۔سعودی عرب نے اپریل کے ایشیا کے لیے تیل کے نرخوں میں 4 سے 6 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکا کے لیے 7 ڈالر فی بیرل تک کمی کی ہے۔سعودی عرب کا یہ اقدام اوپیک اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ پیداوار میں کمی کے کسی معاہدے میں ناکامی کے باعث کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: