Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں روڈ کی بندش اورٹرانسپورٹروں کی من مانی اور کرایوں میں خودساختہ اضافے پر ضلعی انتظامیہ کی کاروایی، لواری ٹنل اپروچ روڈ کھول دیا گیا

شیئر کریں:

ریشن میں روڈ کی بندش اورٹرانسپورٹروں کی من مانی اور کرایوں میں خودساختہ اضافے پر ضلعی انتظامیہ کی کاروایی, لواری ٹنل اپروچ روڈ ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال روڈ کی بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزکی من مانی اور کرایوں میں خود ساختہ اضافے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی نے چترال کی حدود میں اڈوں پر چھاپے مارے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ اڈہ مالکان کوانتباہ اور جرمانہ بھی کیا۔پٹرول میں کمی کے باوجود ڈرائیور حضرات زیادہ کرایہ وصول کر رہے تھے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس قسم کی غیر قانونی فعل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا ء بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بند چترال لواری ٹنل اپروچ روڈ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔این ایچ اے کی مشینری نے اپروچ روڈ کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے۔ بحالی کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے کی.

chitraltimes aac chitral ada and fare checking1

chitraltimes lowari tunnel approach road3 chitraltimes lowari tunnel approach road1 chitraltimes lowari tunnel approach road


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63553