Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ سکولوں میں  فرسٹ اورسیکنڈ شفٹ میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

گورنمنٹ سکولوں میں  فرسٹ اورسیکنڈ شفٹ میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت مفت درسی کتب کی تقسیم اور سیکنڈ شفٹ اسکولز کے حوالے سے جائزہ اجلاس،
طلبہ کی سہولت کے لیے فرسٹ شفٹ سکول اور سیکنڈ شفٹ سکول میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے مفت درسی کتب کی تقسیم اور سیکنڈ شفٹ اسکولز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایجوکیشن حکام کو ہدایات دی ہیں کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سکولوں میں مفت درسی کتابوں کی رسائی یقینی بنائی جائے، جس پر چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبہ بھر کے سکولوں تک درسی کتابوں کی ترسیل اور تمام نظام کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس ٹارگٹ کو بروقت پورا کر لیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے مختلف اضلاع کی سول سوسائٹی، طلباء اور والدین کے مطالبے پر مزید 105 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پراگرام کے اجراء کی منظوری بھی دی ۔بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے کے 1181 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام نہایت کامیابی سے چل رہا ہے- وزیر تعلیم نے عوام کی سہولت کی خاطر فرسٹ شفٹ سکولز اور سیکنڈشفٹ سکولز میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، اسپیشل سیکرٹری خالد خان، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ارشد آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

chitraltimes minister education shahram chairing text books meeting


شیئر کریں: