Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 روز چترال کی طرف سے سکول کے دوبچوں کو سکالر شپ کے چیک جاری، یونیورسٹی تک تعلیم دینے کا عزم 

شیئر کریں:

 روز چترال کی طرف سے سکول کے دوبچوں کو سکالر شپ کے چیک جاری، یونیورسٹی لیول تک تعلیم دینے کا عزم

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) روز چترال کے ایکزیگٹیو باڈی اجلاس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تریچمیرماڈل سکول کے دو بچوں آیان محمود اور شایان محمود کے یونیورسٹی لیول تک تعلیمی اخراجات چترال کی نامور بیٹی شہناز گل کے نام پر جاری کردہ شہنازگل میموریل سکالر شپ کے تحت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ طالب علم بچوں کی والدہ جنکا تعلق اپر چترال موڑ کہو سے ہیں اور انکی شادی تقریباً بیس سال پہلے فیصل آباد میں ہوئی تھی اور شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بچوں سمیت چترال موڑکہو منتقل ہوگئی تھی۔ بچے اپنی والدہ کے زیر کفالت ہیں اور آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ بچوں کی والدہ نے ROSE, Chitralسے اپیل کی تھی کہ بچوں کی تعلیم میں مالی مشکلات کی وجہ سے وہ بچوں کے اگے تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں۔
سکالر شپ چیک دینے کی تقریب میں دونو ں بچے اپنے سکول کے پرنسپل کے ساتھ شریک ہوئے اس موقع پر ROSE, Chitral کے چیرمین ہدایت اللہ نے بچوں کو یقین دلایا کہ وہ جس لیول تک تعلیم حاصل کرنا چاہے ان کوتعلیمی اخراجات کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں وہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھے اور دل لگا کر پڑھے تاکہ انکی والدہ نے اپنے بچوں کے لئے جو خواب دیکھے ہیں وہ شرمندہ تعمیر ہو سکیں۔

اس موقع پر چیر مینROSE, Chitral نے تمام مخیر خواتین و حضرات سے دردمندانہ اپیل کی کہ چترال کے طول و عرض میں ایسے کئی بچے ہیں جو اس قسم کی مشکلات کا شکار ہیں اور مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں ہمیں ان بچوں تک پہونچنا ہے اور تعلیم کے حصول میں ان کی مدد کرکے انھیں ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے ۔ اس لئے یہ تمام صاحب ثروت خواتین و حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگےآکر ROSE, Chitral کی مدد کرے تاکہ کوئی بھی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62306