Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال اور یو سی کوہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مشترکہ احتجاج کیا جائیگا۔ عمائدین اپر کا بونی میں اجلاس

شیئر کریں:

اپر چترال اور یو سی کوہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مشترکہ احتجاج کیا جائیگا۔ عمائدین اپر کا بونی میں اجلاس

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال اور علاقہ کوہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف آج مولانا جاوید حسین سابق امیدوار تحصیل چیرمین شپ موڑکھؤ تورکھو کی کال پر ایک میٹنگ بونی میں منعقد ہوئی جس میں سول سوسائٹیز کے نمائندوں کے علاوه سابق تحصیل ناظم مستوج شمس الرحمن لال،سابق امیدوار تحصیل چیرمین مستوج پرویزلال ،محمد حبیب،عارف الله ،رحمت سلام لال و دیگرنے شرکت کی ۔صدارت شمس الرحمن لال نے کی۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کوہ یو سی نے جو احتجاج کی کال دی ہے اپر چترال اس میں بھر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپر چترال کے مختلف گاوں میں کل سے کارنر میٹنگ شروع کریگی اس میں منتخب ویلج ناظمین اور کونسلرز کو ساتھ لیے جاینگے۔ساتھ تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو اور تحصیل چیرمین مستوج سے بھی رابطہ کرکے ن کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا ۔ممبر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی سے بھی احتجاجی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ کیونکہ وہ اسمبلی میں مسلہ حل نہیں کر پائے لہذا عوامی احتجاج میں شریک ہوکر مسلہ حل ہونے تک عوام کے درمیان موجود رہے ۔اس تحریک کو منظم طریقے سے اگے بڑھانے کے لیے جلد ایک باضابطہ میٹنگ یو سی کوہ کے عمائدین کے ساتھ منعقد کیا جائیگا جس میں احتجاج کوختمی شکل دی جائیگی ۔

یاد رہے ک علاقہ کوہ اور اپر چترال کے عوام طویل عرصہ سے بدترین لوڈشیڈنگ کے مصائب سے گزر رہی ہے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی میٹنگز منعقد ہوئے انتظامیہ اور سیاسی شخصیات مسلہ حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی لیکن مسلہ ہے کہ حل ہونے کا نام نہیں لیتا پیسکو اور پیڈو ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھراکر صارفین کو عذاب میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔عوام کوہ کی نمائندہ تنظیم اس مسلے کو حل کرانے میں متحرک اور پیش پیش رہتے ہیں اور اپر چترال کے سول سوسائٹیز کے نمائندے اور سیاسی شخصیات ان کے شانہ بہ شانہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔ لگتاہے شرافت کی زبان حق لینے کے لیے ناکافی ہے اس لیے ہر دور ادارے صارفین کو جلسہ جلوس کرانے پر مجبور کرتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62303