Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چرون کے زرخیز زمینات کو خشک ہونے سے بچایا جائے۔عمائدین علاقہ

Posted on
شیئر کریں:

چرون کے زرخیز زمینات کو خشک ہونے سے بچایا جائے۔عمائدین علاقہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) اہالیان چرون جو کہ تقریبا تین سو گھرانوں پر مشتمل ہے جہاں سال میں دو فصلیں ہوتی ہیں۔گندم کی کٹائی کے بعد چاؤل،مکئی،دالیں کاشت کی جاتی تھیں۔اس سال شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔پانی کی شدید کمی کی وجہ سے گندم کی فصلیں جو کہ تیاری کے قریب پہنچ چکے ہیں کو سخت نقصان پہنچ چکا جو کہ علاقے کے لوگوں کی معاش کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اس مسلئے پر غور کے لئے اہالیان چرون ڈسٹرکٹ اپر چترال کے عمائدیں اور نوجوانوں کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ویلج کونسل چیرمین عنائت اللہ منعقد ہوئی۔جس میں منتخب ویلج کونسلرز نے بھی شرکت کیں۔
اس موقع پر متفقہ طور پر حکومت اور غیر سرکاری اداروں سے پر زور اپیل کی گئی کہ چرون کی زرخیز زمینات کو بنجر ہونے سے بچانے کے لئے سولر سسٹم کا بندوبست کیا جائے۔میٹنگ میں امید کا اظہار کیا گیا کہ حکومت اور غیر سرکاری ادارے اس سلسلے میں ہماری مدد کرکے ہمارے زمینات اور باغات کو بنجر ہونے سے بچائیں گے۔

chitraltimes charun meeting for water irrigation2 chitraltimes charun meeting for water irrigation


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61861