Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹے کا جو ریٹ رمضان سے پہلے تھا وہی ریٹ اب بھی ہے اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے،صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن

Posted on
شیئر کریں:

پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی آ ٹا ڈیلر کو کوئی تکلیف یادقت نہ ہو، سیکرٹری محکمہ خوراک

آٹے کا جو ریٹ رمضان سے پہلے تھا وہی ریٹ اب بھی ہے اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے،صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈی آئی خان کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا کریں تاکہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی آ ٹا ڈیلر کو کوئی تکلیف یادقت نہ ہو اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارڈر پر محکمہ خوراک پنجاب نے جو چیک پوسٹیں بنائی ہیں ان سے خیبرپختونخوا کے لیے آٹے کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اس سلسلے میں سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے سیکرٹری فوڈ پنجاب سے بھی تفصیلی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں چوبیس گھنٹے موجود ہیں جس قسم کی بھی کوئی تکلیف ہو تو ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں جاری کی جس میں حاجی وحید خان اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں راشننگ کنٹرولر پشاور بھی موجود تھے آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن سے سیکرٹری محکمہ خوراک نے تفصیل سے ان کی مشکلات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی اور بازار میں آٹے کی دستیابی کے حوالے سے بھی بات چیت کی، اس موقع پر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سیکرٹری محکمہ خوراک کو یقین دلایا ہے کہ صوبے میں کہیں پر بھی آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں اور بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، چونکہ رمضان پیکج میں آٹے کا 20 کلوگرام کا تھیلا 800روپے پر تھا اور ابھی آٹا چونکہ پنجاب سے آتا ہے جس کی قیمت تیرہ سو سے تیرہ سو پچاس روپے تھیلا ہے جو کہ رمضان سے پہلے بھی اوپن مارکیٹ میں اسی ریٹ پر تھا لیکن مارکیٹ میں بعض مفاد پرست عناصر میڈیا کے ذریعے بحران کی افواہیں پھیلارہے ہیں اور اپنے کاروبار کو منافع بخش بنانے کے لئے میڈیا کا استعمال کررہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ عوام کو رمضان پیکج اور اوپن مارکیٹ کی قیمت کا اندازہ نہیں ہوتا اس لیے عام لوگ سمجھتے ہیں کہ آٹا مہنگا ہوگیا ہے حالانکہ آٹے کا جو ریٹ رمضان سے پہلے تھا وہی ریٹ اب بھی ہے اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61048