Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے دو اورہونہار طالبعلموں کو سکالرشپ کے چیک دیئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے دو اورہونہار طالبعلموں کو سکالرشپ کے چیک دیئے گئے

 

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ )چترال میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کوشان ادارہ ‘ روز ‘ ROSEچترال کی جانب سے مختلف تقاریب میں دو ہونہار طالب علموں کو سکالر شپ کے چیک دئے گئے اس سلسلے کی پہلی تقریب میں چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کوہاٹ کیمپس کیBDSکی طالبہ عروج صدیقہ کو چیک دیا گیا۔ اس تقریب کے خاص مہمان نیو سٹی کالج چترال کے پرنسپل اور ROSEکے بانی ممبر مسرور علی شاہ تھے۔ جبکہ دوسری تقریب میں مروئے چترال سے تعلق رکھنے والے B.Ed کے ہونہار طالب علم سہیل احمد کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی چترال کے نامور سماجی اور علمی شخصیت مولانا عماد الدین تھے۔

دونوں تقاریب میں مہمانان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں ROSE کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میںROSEکے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اس تقریب میں چیرمین ROSE ہدایت اللہ کے علاوہ ROSE ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ چیرمین ROSE نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور مخیر خواتین حضرات سے اپیل کی کہ یہ ROSEاس طرح کے سکالرشپ دینے کے لئے مخیر خواتین و حضرات کی دئی ہوئی امداد پرانحصار کرتا ہے کیونکہ ادارہ کا مستقل آمدن کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے انھوں نے لوکل مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی وہ آگے آئے اور اپنی زکواۃ، خیرات اور صدقات سے اس ادارے کی مددکرے تاکہ مستقبل میں بھی ایسے ہونہار طالب علموں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔

chitraltimes rose schlorship distribution


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61043