Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروز گاوں میں ایک شخص نے ہنسی مذاق کے دوران اپنے رشتہ دار کو دھکا دے کر گرادیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی

Posted on
شیئر کریں:

بروز گاوں میں ایک شخص نے ہنسی مذاق کے دوران اپنے رشتہ دار کو دھکا دے کر گرادیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) چترال شہر کے نواحی گاوں  بروز کے مقام پرایک شخص نے ہنسی مذاق کے دوران اپنے رشتہ دار کو دھکا دے کر گرادیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ پولیس تھانہ چترال کے ایک اہلکار کے مطابق شہاب الدین ولد نامعلوم نے مذاق ہی مذاق میں سریر الدین ولد نصیر الدین کو دھکا دیا جس سے وہ زمین پر گر نے کے بعد زخمی ہوئے اور پشاور میں دوران علاج وفات پاگئے۔ انہوں نے بتایاکہ سریر الدین کے رشتہ داروں نے دعویداری نہیں کی اور اسے اتفاقی حادثہ قرار دیا جس پر پرچہ چاک نہیں کیا گیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60958