Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے ایم بی بی ایس کی ایک اور ہونہار طالبہ کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے ایم بی بی ایس کی ایک اور ہونہار طالبہ کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں کم وسایل کے حامل ہونہار طالب علموں کی اعلیِ تعلیم میں مدد فراہم کرنے والا ادارہ ROSEچترال کی جانب سے چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والی ایک اور ہونہار طالبہ عقیلہ صلاح کوسکالر شپ کا چیک دیا گیا۔ عقیلہ شہداء کوٹے پر آرمی میڈیکل کالج واہ کینٹ میں ایم۔ بی۔ بی۔ ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی چترال کے ایک نامور فرزند اور انٹرنیشنل این۔ جی۔ او کولمبو پلان کے سینیئر ایڈوائزر محمد ایوب تھےجنھوں نے طالبہ کو اسکالر شپ کا چیک پیش کیا۔ محمد ایوب ROSE کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے تعاون کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں ROSE کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

اس تقریب میں چیرمین ROSE ہدایت اللہ کے علاوہ ROSE ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عبید الرحمن، محمد نایاب اور محمد عبیر خان نے بھی شرکت کی۔ چیرمین ROSEہدایت اللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور مخیر خواتین حضرات سے اپیل کی کہ یہ ادارہ اس طرح کے سکالرشپ دینے کے لئے مقامی ٘مخیر خواتین و حضرات کی دئی ہوئی امداد پرانحصار کرتا ہے کیونکہ ادارہ کا مستقل آمدن کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے انھون نے لوکل مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی وہ آگے آئے اور اپنی زکواۃ، خیرات اور صدقات سے اس ادارے کی مددکرے تاکہ مستقبل میں بھی ایسے ہونہار طالب علموں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔

chitraltimes rose schlorship to mbbs student2


شیئر کریں: